:کوئٹہ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاہے کہ اسلام آباد خفیہ ویکطرفہ فیصلہ کرکے بلوچستان کا500ارب ڈالر کے ذخائر کسی کو دینے کا مختیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا بیان ریکوڈک کے حوالے سے مبہم اور آئین وسپریم کورٹ کے فیصلہ کے بر خلاف ہے بلوچستان کا 500 ارب ڈالر کے سونے و تانبے کے ذخاہر کو اسلام آباد خفیہ اور یکطرفہ فیصلہ کرکے کسی کو دینے کا مختیار نہیں، معاہدہ اور اسکے تمام شق پر کھل کر عوام و اسمبلیوں کو بتانا ضروری ہے۔
بلوچستان چھوٹا صوبہ نہیں پاکستان کا %64 فیصد رقبہ ھمارے زمین و سمندر پرمشتمل ہے- ہماری پسماندگی کی وجہ اسلام آباد کی استحصالی پالیسیاں ہیں جو 500$ ارب ڈالر کے ریکودک کے خفیہ معاہدہ سے واضع ہے، ریکوڈک معاہدہ سے قبل ا س کو ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے عوام کیلئے مشتہر کیا جائے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.