: اسلام آباد
یوکرین کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں بلوچستان ہاؤس کا دورہ کیا
وفد میں سینک میڈیکل لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ماریئیٹا بلیوا، چیف فنانشل آفیسر نادیہ ماکوویستا سمیت دیگرشامل تھے۔
اس موقع پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بلوچستان حافظ عبدالماجد، بلوچستان سرمایہ کاری و تجارتی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سعید احمد سرپرہ اورچیف انجینئر ڈاکٹر سجادبلوچ نے وفد کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔
یوکرین کے وفد نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صحت، تعلیم، مائننگ، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔
و فد نے حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تاکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
اس موقع پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو حافظ عبدالماجد اور بلوچستان سرمایہ کاری و تجارتی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سعید احمد سرپرہ نے وفد کوحکومت بلوچستان کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہیں صوبے میں ہر ممکن سہولیات اور معاونت فراہم کی جائے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.