:کوئٹہ
کوئٹہ میں جاری ویمن میڈیا سینٹر کے زیر ِاہتمام ورکشاپ میں رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوارنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں بہتر کام کررہی ہیں صحافت ہو یا سیاست خواتین کے لئے پہلی رکاوٹ اپنے لوگوں سے آتی ہے، معاشرے میں خواتین کو جن رکاوٹوں کا سامنا ہے وہ اپنی قوت ارادی سے دور کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں کی اہلیت کو بڑھانے میں ویمن میڈیا سینٹر اور کوئٹہ پریس کلب اہم کردار ادا کررہا ہے۔
اظہارِ رائے کے عنوان سے جاری پانچ روزہ تربیتی نشست میں شہر کی مختلف جامعات کی طالبات اور خواتین صحافیوں نے حصہ لیا اور یہ ورکشاپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.