:کوئٹہ
بلوچستان کے طلباء تنظیموں، بی ایس او،بی ایس او پجار،بساک،پی ایس ایف اور پیپلز ایس ایف نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا جامعہ بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے جامعہ کو سردیوں کی چھٹیوں کیلئے بندکرنے کی نوٹیفکیشن مضحکہ خیز اور معاہدات کے برخلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان اس وقت حکومتی کمیٹی سے طے شدہ معاہدے کے تحت بند ہے، نومبر کو جامعہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن میں واضح طور پر یہ بات کہی گئی تھی کہ دو لاپتہ طالبعلموں کی بحفاظت بازیابی تک جامعہ بلوچستان تمام تر سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی اور اس سے منسلک پروفیشنل و نن پروفیشنل کالجز کے امتحانات ملتوی رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ ہر بار معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکم نامے جاری کردیتا ہے جس کا مثال کچھ دن پہلے میڈیکل کالجز کے امتحانات کا اعلان اور آج ایک بار پر پہلے سے بند جامعہ کو دوسری بار بندکرنے کی نوٹفکیشن جاری کی گئی ہے۔
طلباء تنظیموں نے کہا ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ جامعہ بلوچستان اس وقت لاپتہ فصیح بلوچ اور سہیل بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاجی طور پر بند ہے۔لہذا انتظامیہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدات پر رو گردانی نہ کرے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.