پنجگور:
پنجگور بازار میں بم دھماکہ دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے دھماکے کی زد میں آکر دو گاڑیاں ایک موٹر سائیکل اور تین دکانیں بھی متاثر ہوئیں-
تفصیلات کے مطابق دھماکہ وشبود ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ہوا- لوکل میڈیا کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی- پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیاگیاتھا جو موٹر سائیکل میں نصب تھا دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے جائے وقوع کو گھیرے میں لیکر جان بحق اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں پہنچایا-
دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت عبدالقیوم ولد عبدالقادر سکنہ چتکان اور نور الحق ولد رحمدل سکنہ سراوان سے ہوئی ہے- پولیس کے مطابق دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت سیکورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی- سی ٹی ڈی نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹا کرکے تحقیقات شروع کردیا ہے پولیس کے مطابق بم میں دھماکے میں تقریباً ڈھائی سے تین کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا تھا-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.