آواران:
بی این پی کے رہنما سردار محمد اسلم میروانی نے کہا ہے کہ آواران کے رہائشیوں جن میں بی این پی کے کارکنان بھی شامل ہیں کو سیکورٹی فورسز اور انکے زر خرید گماشتوں نے انکے گھروں سے گھریلو سامان سمیت بیدخل کر دیا ہے- جس کے سبب گزشتہ ایک ہفتے سے خواتین و بچے شدید سردی میں کسمپرسی کی حالت میں بے یار ومددگار پڑے ہیں-
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں اور انکے مقامی گماشتوں کی جانب سے پیراندر اور گردونواح میں پیش مزری سمیت دیگر درختوں کو نظر آتش کیا جارہا ہے-
انہوں نے سیکورٹی فورسز کی ان اقدامات کے خلاف وزیر داخلہ بلوچستان، آئی جی ایف سی سمیت تمام فورسز کے سربراہان سے مداخلت کی درخواست ہے- انکا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کے اقدامات کی روکتھام نہ کی گئے تو بیلہ آواران روڑ پر آئی ڈی پییز اور عوام کے ساتھ ملکر غیر معینہ مدت کےلئے دھرنہ دیا جائے گا-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.