بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ مینگل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچ قوم کے بزرگ باہمت درواندیش اور سیاسی و نظریاتی بنیادوں میں سے ایک روشن چہرہ تھے. سردار عطاء اللہ مینگل کے وفات سے بلوچ ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قومی جدوجہد میں صرف کردی اور مضبوطی کے ساتھ اپنے موقف پر آخری دم تک ڈٹے رہے.
مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ سردار عطاء مینگل بلوچ سیاست میں ایک مشعل کی طرح ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قومی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے صرف کیا اور مشکلات کے باوجود ثابت قدمی کے ساتھ تمام حالات کا سامنا کیا اور اپنے اصولی موقف پر ہمیشہ ڈٹے رہے. انہوں نے اپنی پوری زندگی اصولوں اور دیانت داری کی سیاست کی. اس طرح طویل اور پر مصائب سیاسی جدوجہد کا ایک اور باب سردار عطاء اللہ مینگل کے رحلت کے بعد ختم ہوگیا. لیکن آپ کے نظریات اور جدوجہد پر مبنی زندگی ہمیشہ بلوچ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہوگی۔
ترجمان نے بیان کے آخر میں کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل نے اپنی زندگی میں سنگین قسم کے تکلیف برداشت کیے مگر انہوں نے اپنے قوم کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے کو ترجیح دی جس کی انہوں نے بڑی قیمت بھی ادا کی۔ آپ نے جوانی میں ہی اپنے قوم کی خدمت کرنا شروع کیا تھا اور زندگی کے آخری ایام تک آپ بلوچ قوم کے ساتھ مخلص و سنجیدہ رہے اور انہیں جدوجہد کرنے کی تلقین کرتے رہے۔ اس کھٹن وقت میں آپ کا قوم سے جدا ہونا یقینا ایک اجتماعی تکلیف سے کم نہیں۔ بلوچ قوم آپ کی قدمات کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.