گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں سائنسی کتب میلے کا انعقاد ہوا۔ جسکے مہمان خصوصی ایم پی اے احمد نواز بلوچ تھے۔ میزبانی کے فرائض پرنسپل کالج حسین بلوچ نے سرانجام دیئے۔ تقریب کے دوسرے اہم شرکاء میں سیکرٹری کالجز اور ڈائریکٹر کالج بھی مدعو تھے۔ اس سائنسی ماڈلز اور کتب میلے میں مختلف اداروں نے حصہ لیا۔ جن میں نیشنل بک فاونڈیشن ، بلوچی اکیڈمی ، براہوی اکیڈمی ، قلات پبلیشرز ، گوشہ ادب اور دیگر نامور ادارے سرفہرست تھے۔ جبکہ اس موقع پر کالج کے طلباء نے مختلف سائنسی ماڈلز بھی بنائے تھے۔
احمد نواز بلوچ نے سائنسی کتب میلے کے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ جبکہ طلباء کی جانب سے بنائے گئے سائنسی ماڈلز میں خصوصی دلچسپی لی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سائنسی کتب میلے کے انعقاد کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کتاب سے لگاؤ ہی حقیقی دوستی ہے۔ انہوں نے کہا بڑی خوش آئند بات ہے کہ نوجوان نسل کی توجہ کتب بینی کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ یہ ایک اچھا سلسلہ ہے ہم اسکی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہر طرح سے تعاون کی یقین دلاتے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.