پنجگور:
بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے مرکزی فیصلے کے مطابق سی پیک روڈ 14 چوک کے قریب ٹریفک کے لئے مکمل بند کردیا گیا ہے. اس دوران بلوچستان گرینڈ الائنس کے رہنماؤں اور ورکرز نے سی پیک روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک کو مکمل طور پر بند کردیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں.
دھرنے کے مقام پر مختلف سیاسی پارٹیوں، بی این پی، نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی، جمیت علماء اسلام، جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ بس کوچ ٹرانسپورٹ یونین، سماجی تنظیموں پرائیویٹ سکول یونیں اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے اظہار یکجہتی کے لیے شرکتِ کی.
سی پیک روڈ گوادر تربت اور کوئٹہ کراچی خضدار کا راستہ ہے. ٹریفک مکمل طور پر بند ہونے سے روڑ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں. گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تمام مطالبات کے منظورِ ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.