کوئٹہ:
بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے جمع کردہ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں مچھ کے قریب ہنڈا سٹی کار کھائی میں گرنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا. وندر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شارجہ ہوٹل کے قریب الفت برادرز کے ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سوار دونوں بھائی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ویگن حب چوکی سے نال جارہی تھی۔ جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت فوت ہونیوالے علی محمد اور ابراہیم دونوں بھائی تھے۔ زخمی محمد اسحاق ولد قادربخش گریشہ نال اور عالم داد ولد خدائے داد بلوچ ساکن حسن ہوٹل ان ناموں سے ہوئی ہے. این 50 نیشنل ہائی وے بوستان کلی قاسم کے قریب ڈیزل لے جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث روڈ سے نیچے گر گئی. خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا 1 شخص معمولی زخمی ہوا.
بارکھان شہر بائی پاس میں تیز رفتار کے باعث بروبکس گاڑی نے ایک معصوم بچی کو کچل ڈالا بچی کا نام عالشبہ والد نیاز محمد قوم گریانی سکنہ بائی پاس محلہ بارکھان کچلاک بوستان عمان ہوٹل کے قریب خلیل الرحمان مولوی حبیب الرحمان کا بیٹا کا ایکسڈنٹ ہوا ہے اور وفات پا گیا.
چمن پاک آفغان بارڈر گیٹ کے قریب بچے نے مال بردار ٹرالر میں پارسل ڈالتے ہوئے مال بردار ٹرالر نے مالک نام کے بچے کو کچل دیا زرائع سے پتہ چلا ہے کہ بچے کا تعلق آچکزئی قوم ادرک زئی سے ہے اور گھر شین تالاب میں ہے بچے کی لاش سول اسپتال میں پڑی ہے بچے کی ورثا کی تلاش ہے. مستونگ میں علیزئی قومی شاہراہ پر گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس میں ایک شخص ملک خورشید احمد خواجہ خیل زخمی ہوگئے جسکو طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔
چمن ایٹن پبلک سکول کالج روڈ کے ساتھ ٹائلر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوگیا چلتے ٹائلر سے ڈرائیور نے چلانگ لگائی جس کی وجہ سے ڈرائیور شدید زخمی ہوا اور ڈرائیور کو اسی وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔ صحبت پور کی تحصیل فریدآباد کے علاقے پنجابی ڈپ کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث کار واٹر کورس میں گرگئی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے. تربت میں یونیورسٹی میں جاتے ہوئے ایک کار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ 4 طلبا کمپیوٹر سائنس اور 1 مینجمنٹ سائنس کے سٹوڈنٹس ہیں.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.