پاکستان کول ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین اسماعیل دمڑ نے ہرنائی میں کوئلہ کے ٹرکوں کو جلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقع کی تحقیقات اور متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے کیونکہ حکومت کو کوئلہ کانوں سے کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہونے کے باوجود کان کن آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو حاجی سعد اللہ اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش کان کنی سے وابستہ ہے لیکن موجودہ حالات میں کوئلہ کا کاروبار کرنا مشکل ترین ہوگیا ہے، حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کاروبار کی بہتری میں اپنا کر دارادا کرے اور لوگوں کو تحفظ دیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئلہ کانوں سے حکومت کو کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے لیکن پھر بھی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کان کن آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس پر حکومت کو نظر ثانی کر نے کی ضرورت ہے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.