کوئٹہ میں ایک مکان میں گیس لیکیج کےباعث دھماکے میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
گیس لیکیج کے باعث دھماکہ پشتون آباد کے علاقے میں ایک مکان میں پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 7 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے زخمی افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں آٹھ سال سے کم ہیں اور ان میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.