کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے غلام فاروق ہلاک ہوگیاتھا۔
لواحقین نے ہزارگنجی روڈ پر ٹینٹ لگا کرمیت کے ہمراہ روڈ بند کرکے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام چوروں کے رحم کرم پر ہیں، پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔
مظاہرین نے لاش کے ہمراہ دھرنا دیتے ہوئے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ چوروں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.