اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور آواران میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ہے۔
خودکشی کرنے والوں کی شناخت خانزادی زوجہ عبدالولی شاہجی خراسانی اور ندا کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
کوہلو میں خودکشی کا واقعہ سات جولائی کو پیش آیا، علاقائی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو کی سب تحصیل گرسنی کے علاقے غربی گرسنی میں خانزادی نامی خاتون نے مبینہ طور پر غربت اور بھوک سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی خاتون کی 8 بیٹیاں ہیں سب سے بڑی بیٹی 11 سال کی عمر ہے جبکہ بچوں کا والد بوڑھا ہے جو کوئی کام نہیں کرسکتا اور دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔
دوسری جانب آواران سے اطلاعات ہیں کہ گیشکور میں گزشتہ دنوں ندا نامی لڑکی نے خودکشی کی ہے واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.