تربت:
بی این پی عوامی کیچ کے سابقہ ڈپٹی سیکرٹری شے مرید بلوچ کی جانب سے سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بی این پی عوامی کے مرکزی سنیئر نائب صدر میر اصغر رند، مرکزی رہنما خلیل تگرانی، سابقہ ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ، عبدی خان رند ،یونس بلوچ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما حاجی رستم بزنجو، جاوید دشتی، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست، معروف شخصیات شاہ نواز انجینئر، سبزل گچکی، شے نزیر احمد، بشیر سربازی، شے ایاز، شے میر، شے سراج، ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور سمیت دیگر نے شرکت کی۔
افطار پارٹی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میر اصغر رند نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے یہ جمہوریت کی بنیادی اساس ہے، گزشتہ کئی سالوں سے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے بعد ایک دفعہ سیاسی ماحول میں پھر گہماگہمی پیدا ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے مختلف علاقوں میں بشمول میونسپل کارپوریشن تربت میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، اس وقت ہماری پوزیشن بہتر ہے، الیکشن کے بعد میئر شپ، یوسی چئیرمین اور ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین شپ کے لیے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ گفت و شنید کے دروازے کھلا رکھیں گے۔ اس موقع پر شے مرید بلوچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.