کو ئٹہ چمن پھا ٹک کے قریب سرکاری دفتر پر دستی بم حملہ ،متعدد افراد زخمی،بولان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد خان بنگلانی قتل،زیارت کراس کے قریب سے بوری بند لاش برآمد۔
پولیس ذرائع کے مطابق چمن پھا ٹک کے قریب سرکاری دفتر پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں سرکا ری دفتر میں موجود اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جاہ وقوعہ کو سیل کر کے وہاں سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکے کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔
نامعلوم افراد نے سردار محمد خان بنگلانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، زرائع کے مطابق نامعلوم افراد فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے ، لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔
تھانہ ہنہ کی حدود زیارت کراس سے بوری بند لاش برآمدہوئی ہے، ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات اور لاش کو شناخت کیلئے بی ایم سی منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق مزیدتحقیقات کی جا رہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.