تربت:
پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کےڈپٹی میڈیاکوارڈی نیٹراخترشاہ مندوخیل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی پی پی کیچ کے صدرقدیراحمدبلوچ کوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کامرتکب قراردیتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے معطل کردیاہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے تربت میں خودکش حملہ کرنے والی بلوچ خاتون نمیران سمیعہ قلدرانی کی نماز جنازہ دشتی بازاراوورسیزکے قبرستان میں اداکی گئی تھی جس میں دیگرسیاسی رہنماؤں کے ساتھ پی پی پی کیچ کے صدرقدیراحمدبلوچ نے بھی شرکت کی تھی جس پرانہیں پارٹی نے ان کے عہدے سے معطل کیاہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.