بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والی بلوچ خواتین پر تشدد کرنا ظلم کے مترادف ہے- احتجاج کرنا تمام شہریوں کا آئینی حق ہے اس طرح سے سندھ پولیس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج کرنے والی خواتین پر لاٹھی چارج کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے- بی این پی (عوامی) سندھ پولیس کی اس عمل کی نہ صرف شدید مذمت کرتی ہے بلکہ اسکو ظلم و جبر سمجھتی ہے پر امن احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج و تشدد سے بلوچستان کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے- کراچی میں پُرامن احتجاج کرنے والے خواتین پر لاٹھی چارج کرنا افسوس ناک عمل ہے بی این پی (عوامی) اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.