پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے ٹیلیفون ایکسچینج کی عدم بحالی کے سبب ہزاروں لینڈ لائن فون سروس منقطع ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ سروس بند ہوگئے ہیں- تفصیلات کے مطابق دس روز قبل تربت اور پنجگور کے درمیان نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو تباہ کردیا تھا جس کی وجہ سے پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے- دس روز گزرنے کے باوجود بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا ہے اور علاقے کے لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ اور لینڈ لائن کی سہولیات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے پنجگور کے دو ٹیلی فون ایکسچینج عیسئ اور تسپ مکمل بند جبکہ چتکان کا ایکسچینج جزوی طور پر متاثر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے علاقے خداباداں مشرقی اور خداباداں مغربی میونسپل کمیٹی تسپ کے علاقے سریقلات تسپ ایراپ یونین کونسل بونستاں عیسیٰ سندے سر سمیت چتکان کے مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل کا نظام دس روز گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکا ہے- صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر اس کے باوجود صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے پنجگور بلوچستان کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جو تاحال فائبر آپٹک سسٹم سے منسلک نہیں ہے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.