پنجگور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر، بچے خواتین دو گھونٹ پانی کی حصول کیلئے سرگرداں، محکمہ پی ایچ ای کا بھی ڈسٹرکٹ میں نام و نشان نہیں کہ جس سے پانی میسر ہو پنجگور میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہے
شہر کی سب سے بڑی آبادی میونسپل کارپوریشن میں بجلی نہ ہونے کے برابر سرکاری و غیر سرکاری اداروں سمیت بازار گھریلو معمولات متاثر ہوئی ہے دن میں ایک گھنٹہ اور رات کو ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے باقی میونسپل کمیٹیاں یوسی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں
تاریخ کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پنجگور میں کی جارہی ہے محکمہ واپڈا کے ذمہ داران لوڈ شیڈنگ نہ کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ بتا پارہے ہیں نہ کہ عوام کو اس حوالے سے آگاہ کررہے ہیں عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بجلی کے کئی مسائل و وائرنگ ٹھیک کرنے کیلئے کام کی ضرورت ہوتی ہے لیکن غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں کہ کوئی جانی مالی نقصان نہ ہو
اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بارے میں آگاہی محکمہ واپڈا کی ذمہ داری ہے لیکن وہ انہیں پورا نہیں کر رہی ہے
انہوں نے کہا ہے گزشتہ ماہ رمضان سے لے کر تا حال پنجگور کی بجلی شہر بھر میں ناپید ہے پنجگور کے اقتدار و اپوزیشن جماعتوں نے چپ کا روزہ رکھا ہے
بجلی کی عدم فراہمی سے پنجگور اس وقت پانی و دیگر معمولات زندگی کی تباہی سےدوچار ہے کاروباری شخصیت و دکانداران کا کہنا ہے کہ انجمن تاجران کی بھی خاموشی سوالیہ نشان ہے انجمن تاجران شٹر ڈﺅان کی کال دیں ہم حمایت کریں گے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.