پنجگور میں انجمن تاجران کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ انجمن تاجران کے صدر فرید نواز و جنرل سیکرٹری قائم الدین ودیگر کی سربراہی میں بسم اللہ چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے جمع ہوکر شدید نعرے لگائے۔
ریلی کے شرکا نے واپڈا کے ظلم زیادتی کے خلاف بینر و پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے ڈپٹی کمشنر پنجگور آفیس کے سامنے انجمن تاجران کے صدر فرید نواز نے احتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوچکی ہے دکاندار بجلی کے نہ ہونے سے دکانوں کی کرایہ ادا نہیں کرسکتے ہیں
انہوں نے کہا ہے دن بھر بجلی کے غائب رہنے ہر نظام کاروبار بند ہوچکی ہے ، اگر واپڈا نے اپنی بدمعاشی کا رویہ تبدیل نہیں کیا تو شٹر ڈوان ہڑتال سی پیک روڑ بلاک کرنے پر مجبور ہونگے
انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور بازار کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی فراہم کی جائے ہر 2گھنٹے کے بعد لوڈ شیڈنگ کبھی ہمیں قبول نہیں ہے
اس دوران انجمن تاجران کے صدر فرید نواز نے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو محکمہ واپڈا کے زمہ داروں سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے بجلی کے لوڈ شیڈنگ سے پیدا ہونے والے مشکلات سے انہیں آگاہ کیا تمام مسائل کے پیش نظر انہوں نے ایک یاداشت پیش کی ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو و واپڈا نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.