پنجگور:
متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے افراد تلور کے شکار کے لئے پنجگور پہنچ گئے ہیں- عرب شیوخ کے وفد کی سربراہی خلیفہ سیف محمد النہیان اور سلطان سعید احمد کررہے ہیں- عرب شیوخ سی 130 خصوصی جہاز کے ذریعے پنجگور پہنچ گئے ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد 12 رکنی وفد کو سخت سیکورٹی میں ان کے محل واقع پیرے جھلگ پہنچا دیا گیا پنجگور قیام کے دوران عرب شیوخ علاقے میں تلور کا شکار کرینگے ان کے پاس شکار کے ساز وسامان اور شاہین بھی موجود ہیں جبکہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری لائنسنس کے تحت پنجگور میں قیام کے دوران تلوار کا شکار کریں گے 12 رکنی وفد میں عبید مبارک عبید العرب الشمسی خالد عبداللہ خالد سلطان سیف عماد جاسم علی مسلت۔کالب شاہ مراد حامد علی عبداللہ لشکرِ ان اور عبدالرحمان شاملِ ہیں-
یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات جس کے تحت تلور کے شکار پر پاپندی لگائی گئی تھی، اور بعض مقامی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ماحولیات سے وابستہ افراد کا عرب شیوخ کی جانب سے تلور کا غیر ذمہ دارانہ شکار کی بارہا مخالفت کے باوجود وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے انھیں لائنسنس کا اجرا کیا جاتا ہے جس سے تلور کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.