اس این ایچ اے کی عدم توجہی کی وجہ سے لشکران کور کے پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کے لیے راستہ بند ہو گیا ہے۔
سی پیک روڈ مکران کو کوئٹہ اور دوسرے شمالی علاقوں سے ملاتی ہے مگر سی پیک روڈ کے پل کے ٹوٹ پھوٹ اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے ناقابل سفر بن گیا ھے۔
علاقے کے ٹرانسپورٹرز اور عوامی حلقوں نے حکومت اور این ایچ اے کے حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور تربت کے درمیان لشکران کور پل کی تعمیر اور مرمت کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے حادثہ پیش نہ آئے۔
جبکہ گوادرمیں بیلارکلانچ پُل بھی ایک جانب مکمل طورپرٹوٹ چکاہے جس کی وجہ سے گزشتہ شب کئی گھنٹے تک پُل میں بڑی گاڑیوں کی ایک جانب سفرکرنے کی وجہ سے گاڑیاں آمنے سامنے ہوئیں اور ٹریفک جام رہااورچھوٹی گاڑیاں جن میں مریض سفرکررہے تھے انتہائی تکلیف میں مبتلارہے۔
سماجی حلقوں کی جانب سے این ایچ اے و دیگرمتعلقہ حکام کوفوری طوران پُل اور سی پیک شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کانوٹس لینے کامطالبہ کیاگیاہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.