وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا دورہ کوئٹہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا پی پی ایل کے واجبات سے متعلق سخت موقف اپنانے کا فیصلہ ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔وہ وزیراعظم پاکستان کا استقبال کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پی پی ایل کی اربوں کی واجبات ودیگر سے متعلق وزیراعظم کے سامنے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کرلیاہے ،بلوچستان کا مختلف مد میں اربوں روپے واجب الادا ہے ۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں مالی بحران کی وجہ سے ترقیاتی کام رک گئے تھے جس پر بلوچستان حکومت نے وفاق سے احتجاج اور واجبات کی ادائیگی کامطالبہ کیاتھا پی پی ایل کے ذمے 30ارب کی واجبات تھیں ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.