بلوچستان نیشنل پارٹی اور انجمن تاجران وڈھ کی طرف سے ہندو تاجر اشوک کمار کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف وڈھ بازار میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا.
ریلی میں حکومت سے ہندو نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری, بھتہ مافیا کے خاتمہ اور تاجران کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی. اسکے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کی جانب سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہیوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی.
ریلی کے بعد قومی شاہراہ پر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردیا گیا. جبکہ ریلی کے شرکاء وڈھ بازار سے ہوتے ہوئے قومی شاہراہ پر قائم بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے.
ریلی کے کیمپ پہنچنے کے بعد مظاہرین سے بلوچستان نینشل پارٹی کے صدر مجاہد عمرانی، سنئیر نائب صدر ظہور مینگل، جعیمت علماء اسلام کے رہنما مولانا شمس الحق مینگل، قبائلی رہنما میر محمد نعیم شاہیزئی، تاجر رہنما حاجی شیر محمد مینگل، محمد حمزہ بارانزئی، محمد اسلم شیخ اور ہندو برادری کے وشومل مجومل سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل انتظامیہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی.
ملزمان کی طرف سے اب وڈھ کے زمینداروں سمیت دیگر کاروباری لوگوں کو بھتے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے وڈھ علاقہ بھنڈو میں بھتہ نہ دینے پر زمیندار رہنماوں کے گھروں پر رات کے وقت فائرنگ کی جا رہی ہے.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.