:کوئٹہ
نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ کی صدارت میں 8مارچ عالمی خواتین کے دن کے مناسبت سے تقریب کی تیاریوں اور مشاورتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی چیرمین بی ایس او پجار زبیر بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل ممبر مرکزی کمیٹی و سابق صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ بی ایس او پجار کے رہنما ڈاکٹر ثمرین بلوچ سمیت دیگر کی شرکت۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاہدین نے کہا کہ 8مارچ کو عالمی خواتین ڈے خواتین کی مجموعی مسائل ومشکلات ،حقوق کے حصول اور سماج میں بنیادی کردار کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔
خواتین جگتی جاگتی حقیقت ہے لیکن اس حقیقت کو سماجی پسماندگی،شعور کی کمی اور اخلاقی پستی نے ہمیشہ پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔اب وقت آچکا ہے کہ خواتین کی جملہ مسائل کے حل اور برابری و یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے شعوری پلیٹ فارم کو بروئے کار لایا جائے۔خواتین کہ سیاسی سماجی معاشی شعبوں میں شمولیت سے ہی تعمیری سماج کی تشکیل کیجاسکتی ہے۔
نیشنل پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو سیاسی شعوری عمل کا حصہ بنانے کیلئے عملی کرادر اور جدوجہد کی۔8مارچ عالمی خواتین ڈے کی مناسبت کوئٹہ میں مرکزی تقریب اور ہر ضلع میں بھی تقریب منعقد ہوگی۔نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے قاہدین نے کہا کہ ارتقا کا عمل عورت کے بغیر ناممکن ہے۔اور جب کسی بھی سماج میں ارتقائی عمل میں مشکلات یا زوال پذیر ہو تو وہ سماج ہر حوالے سے پستی اور تنزلی کی طرف گامزن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام باوقار سماج کی ترقی کا راز خواتین کو سیاسی سماجی معاشی شعبوں میں یکساں مواقع کے بدولت ہے۔خواتین نے اپنی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر شعوری و ترقی پسند سماج کی بنیاد رکھتے ہوئے تعمیر کی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو قومی امید ہے کہ وہ خواتین کو شعوری سیاسی عمل میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگی اور ان کو تمام شعبوں میں یکساں شمولیت کو ممکن بنائے گی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی بلوچ صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبران ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ محمود رند سلمہ قریشی حمیدا فدا،ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری صدیق کیھتران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
courtesy: Daily Azadi
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.