کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی گاڑی پرمشتبہ افراد کا حملہ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت2 سی ٹی ڈی کے اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق جوابی کارروائی میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک مشتبہ افراد سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اَسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.