تربت:
تمپ اورمندمیں بجلی فراہمی کے لئےڈی بلوچ پر چار دنوں سے جاری دھرنا مطالبات کی منظوری کے بعدختم کردیاگیا۔ شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
مند اور تمپ میں بجلی کی بندش کے خلاف جاری دھرنا چار روز بعد مزاکرات کے زریعے ختم کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان اور دھرنا مزاکراتی کمیٹی کے سربراہ حاجی محمد نور نے نماز جمعہ کے بعد مزاکرات کی باقاعدہ طور پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ایم ایٹ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔
اس اعلان کے بعد مظاہرین نے شاہراہ پر رکاوٹیں دور کرکے گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت دے دی۔
فریقین کے درمیان مزاکرات میں ماہانہ دو ہزار روپے فی صارف بل اور مند و تمپ میں روزانہ 10 گھنٹے بجلی دینے پر اتفاق کیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.