آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے بلوچستان بھر میں ایرانی پٹرول پمپس کو سیل کرنے کی ہدایات کے بعدپولیس نے ایرانی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا، کاروائی میں ایرانی پٹرول پمپس کو سیل کرنا شروع کردیاگیاہے۔
مستونگ پولیس کے مطابق ایرانی پیٹرول کی فروخت غیر قانونی ہے اس کے علاوہ شہر میں کھلے عام دکانوں میں پیٹرول کاکام کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے غیر قانونی طور پر ایرانی پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کی ہے جس پر عمل درآمد کرکے تمام غیر قانونی پیٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.