بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ محکمہ صحت میں خفیہ اور خاموشی سے ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر تعینات ہونے والے ٹیچنگ کی پوزیشنز پر ایک مخصوص گروپ اپنے لوگوں فایدہ پہنچانے کے لیے one time انڈیکشن دینے کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور انتہائ خفیہ طریقے سے اس پر کام ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں بلوچ ڈاکٹرز فورم یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ بلوچ ڈاکٹرز کے حقوق کا تحفظ بی ڈی ایف کی اولین ترجیح ہے وہ ایسے کسی بھی غیر منصفانہ عمل کی بھر پور اور شدید مذمت کرے گی جس سے مستقبل میں بلوچ ڈاکٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ ڈائریکٹ انڈکشن سے تمام زونز اور ڈویژنز کی سیٹ بھر جائیں گے اور آنے والے لوگوں کے لیے کوئی پوزیشن نہیں بچے گئیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ محکمہ صحت کے اس غلط اور متصابانہ پالیسی کو فورا روک لے اور تمام تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائے جائیں کیونکہ کمیشن میں پوسٹوں کی تقسیم آبادی کے حساب سے کیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی علاقہ ڈاکٹرز سے محروم نہ رہے اس طرح ڈایریکٹ انڈکشن سے کئی علاقوں اور زونز کی حق تلفی ہو سکتی ہے۔
بلوچ ڈاکٹر فورم ایسے ہر عمل کی بھرپور مذمت اور مزاحمت کریگی اور اس نا انصافی پر سخت سے سخت رد عمل دے سکتی ہے۔بی ڈی ایف تمام ڈاکٹرز آرگنایزیشنز سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس غیر منصفانہ عمل کی مذمت کریں۔
آخر میں بی ڈی ایف نے مطالبہ کیا کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر تعینات تمام پوزیشنز کو فی الفور بلوچسان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مشتہر کیے جائیں اور BPSC میں میڈیکل ٹیچرز کی تعیناتی کے عمل کو تبدیل کیا جائے ہر زون کی پوسٹ اسی زون کے لیے مخصوص رکھا جائے اور دوسرے زون کو منتقل نہیں کیا جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.