کوئٹہ :
کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ کوئٹہ کے جوڈیشنل مجسٹریٹ 7کی عدالت نے سنا دیا ۔
عدالت نے ویڈیو سکینڈل کے دو مرکزی کرداروں ہدایت اللہ اور خلیل کو تین تین سال قید کی سزا سنادی جبکہ دونوں ملزمان پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے 27دسمبر 2021کو ایک لڑکی کو اپنے گھر میں قید کرکے اس کی نازیبا ویڈیو بنائی تھی جبکہ ملزمان کے قبضے سے مزید لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی بر آمد ہوئی تھیں جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے مذکورہ بالادو ملزمان کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.