لسبیلا اسٹوڈنٹس کی جانب سے وندر میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلعی تعلیمی نظام میں اسٹوڈنٹس کو تعلیمی دشواری مسلسل در پیش ہورہے تھے ان مسئلوں کو کس طرح حل کرنا ہے سب سے پہلے اس ایجنڈے پہ زیر بحث ہوا اور ان کے مسائل حل تلاش کرنا جن کی بنا پر لسبیلا کے اسٹوڈنٹس نے مشترکہ فیصلہ کرکے ضلع لسبیلہ کے اسٹوڈنٹس کو یکجا ایک پلیٹ فام پر متحد کرکے لسبیلہ کے تعیلیمی بحران کے خاتمے کے لیے اسٹوڈنٹس کونسل آف لسبیلہ کے نام سے ایک کونسل بنایا گیا۔
انہوں نے کہا ضلع لسبیلہ کے طلباؤں کو داخلے کے وقت سے لیکر دوران تعلیم انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیں متحد و منظم ہوکر ان مسائل سے لڑ کر ان کا حل نکالنا ہے آپ کے علم میں ہوگا کہ لسبیلہ بلخصوص وندر سمیت دیگر اردگرد کے علاقوں کے طلباؤں کو بس کی فراہمی کا اہم مسئلہ درپیش تھا جس پر پچھلے کئی دہائیوں سے جاری احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے مگر اس اہم مسئلے پر عملدرآمد نا ہو سکا جس کی سب سے بڑی وجہ متحد و منظم نا ہونا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے طلباؤں کے ساتھ بہت سے مسائل ہیں ان کو بھی وقت کے عین ضرورت کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ طلباؤں کے درپیش تعلیمی مسائل کے حل کے لیے آپ سب کی انتھک جدوجہد اور محنت کا نتیجہ جو آپ سب کے سامنے ایک صاف شیشے کی مانند ہے طلباؤں کے مسائل کے حل کا یقینی طور پر پیچیدگیوں کو مدنظر رکھنا وقت کی اہم ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کی انتظامیہ لسبیلہ کے طلباؤں کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کریں تاکہ طلباؤں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ ہو ہم سب کو مل کر اس رول کو ادا کرنا ہوگا۔
ہم لسبیلہ اسٹوڈنٹس کونسل تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو دل کی انتہائی گہرائیوں سے ویلکم کریں گے عہدوں پر مشتمل کابینہ سمیت ممبر شب فراہم کی جائیں گی لسبیلہ کے طلباؤں کے مسائل ان شاءاللہ لسبیلہ یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام تک پہنچا کر ان کو حل کروائیں گے۔
اجلاس میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے دیگر طلباء بھی شریک تھے۔
آخر میں تمام ساتھیوں کے مشاورت سے کونسل کی مرکزی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں مرکزی آرگنائزر صیاف رفیق، مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سلمان شاہ، مرکزی سیکٹریری اطلاعات زبیر بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر مسلم بلوچ منتخب ہوئے اور ساتھ میں جامعہ لسبیلہ لوامز زون تشکیل دی گئی جس میں صدر نظیر سوری، سینئر نائب صدر قدیر احمد، جونئیر نائب صدر خلیفہ بلوچ، جنرل سیکرٹری اسراف علی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری عرفان زہری، جونیئر جوائنٹ سیکرٹری مجاہد جمالی، انفارمیشن سیکریٹری زبیر بلوچ، ایڈشنل انفارمیشن سیکریٹری شاہنواز بلوچ، حمید اور حاجی فائنانس سیکریٹری، آئی ٹی سیکریٹری جمشید احمد،۔
آخر میں نومنتخب ساتھیوں نے اپنے زمہ داریوں کا عزم لیتے ہوئے کہا کہ ہم بھرپور طریقے سے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کونسل تنظیمی کاموں کو سرانجام دیں گیں
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.