تین فروری کو کوئٹہ کے علاقے گیشکوری ٹاون سے لاپتہ ہونے والی بلوچ خاتون رشیدہ زہری بازیاب ہوگئیں، جبکہ رحیم زہری تاحال لاپتہ ہیں۔
رشیدہ زہری کی بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کرتے ہوئے کہا کہ بی بی رشیدہ بازیاب ہوگئیں جبکہ محمد رحیم ابھی تک لاپتہ ہے۔
خیال رہے کہ رشیدہ زہری اور اس کے شوہر رحیم زہری، ساس اور بچوں کو 3 فروری کو گیشکوری ٹاؤن، ناشناس کالونی کوئٹہ سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعدلاپتہ کیا گیا۔
لاپتہ محمد رحیم زہری کی والدہ و کمسن بچے گذشتہ دنوں بازیاب ہوگئے، رشیدہ زہری کل بازیاب ہوئے جبکہ رحیم زہری تاحال لاپتہ ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.