ڈی جی خان:
آٹھ بلوچ طلباء اور ایک بلوچ پروفیسر کو غیر منصفانہ بنیادوں پر یونیورسٹی سے نکالے جانے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی سے نکالے گئے طلباء اور پروفیسرز کو بحال کیا جائے-
تفصیلات کے مطابق کل صبح ١١ بجے سے غازی یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے احتجاج پر بیٹھے طلباء و طالبات کا کہنا ہے غازی یونیورسٹی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ١٩ تاریخ کو آٹھ بلوچ طالبعلموں سمیت ایک بلوچ پروفیسر رفیق قیصرانی کو یونیورسٹی سے غیر منصفانہ بنیادوں پر خارج کر دیا- طلباء نے بتایا کہ انکے دیگر طالب علم ساتھیوں اور بلوچ پروفیسر کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اسٹڈی سرکل کے انعقاد سے روکنے اور طلباء و طالبات کو ہراساں کرنے کیخلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں سزا دی گئی ہے جو کہ انصاف کے منافی ہے-
طلباء نے بتایا کہ یونیورسٹی کی غیر منصفانہ عمل کیخلاف احتجاج کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وعدہ کیا کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں گے- البتہ کئی دن گزرنے کے باوجود انصاف نہیں ملا جبکہ یونیورسٹی سے نکالے گئے طلباء کی تعلیم سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں- طلباء نے یونیورسٹی سے نکالے گئے طلباء اور پروفیسر کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.