لاپتہ عبدالحمید زہری کی صاحبزادی سعیدہ حمید زہری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد عبدالحمید زہری کو 10 اپریل 2021کو لاپتہ کیاگیا، اس غیر انسانی سلوک کو 30 مہینے مکمل ہوچکے۔ یہ تیس مہینے ہمارے لیے تین دہائیوں کی طرح ہیں، ہمیں پاکستان میں عدلیہ سمیت کوئی ادارہ انصاف نہیں دے پارہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے مقتدر قوتوں سے مطالبہ کیا کہ میرے والد عبدالحمید زہری کو بازیاب کرکے ہمیں اور خاندان کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔
یاد رہے زہری خضدار کے رہائشی عبدالحمید زہری 10 اپریل 2021 کو کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے- عبدالحمید کے لواحقین کے مطابق انہیں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سندھ پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر کراچی میں واقعہ انکے گھر سے شناخت کے بعد گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے-
عبدالحمید کی بیٹی سعیدہ حمید گذشتہ دو سال سے زائد عرصے سے اپنے والد کی بازیابی کے لئے احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہے- سعیدہ حمید نے سندھ حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے والد کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.