شادی کور ڈیم میں بارش کے پانی کا ریلہ داخل ،اسپل وے سے پانی کی اخراج شروع،دوہزار ایکڑ پر مشتمل ایریا میں ڈیڑھ فٹ کا پانی جمع،محکمہ ایری گیشن نے دو دن کے لیے مین چینل کو بند کردیا
تفصیلات کے مطابق شادی کور کے گردونواح میں بارش کی وجہ سے شادی کور ڈیم میں بڑے پیمانے پر پانی کے ریلے داخل ہوگئے۔
شادی کور ندی سے منسلک کے ندی نالوں میں شدید طغیانی آجانے کے باعث پانی کے ریلے شادی کور ڈیم میں داخل ہوچکی ہیں اوراسپل وے سے پانی کا اخراج بھی جاری ہے۔دوسری جانب محکمہ ایری گیشن نے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر دو دن کے لیے شادی کور ڈیم کے مین چینل کو پانی کی سپلائی کے لیے بند کردیا ہے۔
محکمہ ایری گیشن کے مطابق شادی کور ڈیم میں اگر مذید پانی کا ریلہ نہ آیا تو دو دن بعد پانی کی سپلائی دوبارہ شروع کردی جائے گی۔اطلاع کے مطابق شادی کور ڈیم کے 2 ہزار ایکڑ فٹ پر محیط ایریا میں تقریبا ڈیڑھ فٹ پانی کا اضافہ ہوچکا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.