ڈیرہ بگٹی کے قریب کشمور ڈیرہ بگٹی روڈ پر سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے کے قریب ہونے والے ریموٹ کنڑول دھماکے میں ان کا ایک محافظ زخمی ہو گیا، سینیٹر سرفراز بگٹی واقعہ میں محفوظ رہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران نے میڈیا کو بتایا کہ سینیٹر سرفراز بگٹی سوئی سے کشمور جارہے تھے، جب ان کے قافلے کی گاڑیاں راجھان پور کے علاقے ڈولی کے مقام پر پہنچیں تو ریموٹ کنڑول بم کا دھماکہ ہوا۔
دھماکے میں سینیٹر سرفراز بگٹی محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سوئی منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نقصان پہنچا
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.