بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے انسانی حقوق کے کارکنوں علی وزیر اور ایمان مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کامطالبہ کیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سرداراخترجان مینگل نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت پی ٹی ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برابری کا مطالبہ کرنے والی آوازوں کو کچلنا اور خاموش کرانا امن کے قیام کا حل نہیں ہے فوری طورپر گرفتارافراد کو رہاکیاجائے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.