نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام سانحہ چاغی و نوکنڈی میں فورسز کے ہاتھوں نہتے مزدوروں پر فائرنگ اور بربریت کے خلاف پارٹی کے کال پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے سے پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ، ضلعی کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، مرکزی لائرز سیکریٹری راحب بلیدی ایڈوکیٹ، مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی آغا گل، صوبائی خواتین سیکریٹری کلثوم نیاز بلوچ، ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری ریاض زہری نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک سانحہ میں ملوث ایف سی اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.