تربت:
رمضان المبارک میں منعقد ہونے والے فٹبال ڈی سی کیچ ٹورنامنٹ کافائنل کا سنسنی خیزمقابلہ یونائیٹڈ گوادر اور عبدالرحیم ٹرسٹ تربت کے مابین کھیلا گیا جسے یونائیٹڈ گوادر نے 2 کے مقابلے سے 5 گول سے جیت لیا،فائنل میں شائقین کی ایک قابل دید تعداد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کے جوش و جزبہ میں اضافہ کیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنرکیچ نے ٹورنامنٹ کمیٹی کومنظم اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پرمبارک دیتے ہوئے کہا کہ تربت میں اس سے قبل اتنی کثیرتعداد میں تماشائی اوران میں اتنا جوش و خروش نہیں دیکھا تھا،میں نوجوانوں کی کھیل میں دلچسپی کو سراہتا ہوں اور چاہتا ہوں وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کوبھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ جس طرح تعلیم کے میدان میں آگے جارہا ہے اسی طرح وہ کھیل کے میدان میں بہت آگے جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ عید کے فوراً بعد ضلع کیچ میں ایک اسپورٹس فیسٹیول پورے ضلع کیچ میں منعقد کیا جائیگا،اس کے تمام اخراجات جو اگر30 لاکھ روپے تک ہوں انہیں میں بطورڈی سی کیچ انتظام کرونگا۔
میڈیا کے کوریج کوسراہتاہوں انہوں نے جس لگن کے ساتھ اس ایونٹ کوکورکیا ان کے مشکورہیں۔بعدازاں انہوں نے فاتح اور رنراپ ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات پیش کئے۔
دریں اثنا ضلعی اسپورٹس آفیسرکیچ حبیب مراد نے ڈی سی کیچ سمیت دیگرمنتظمین اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.