نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ 03 فروری کو کوئٹہ سے رشیدہ زہری کو ساس شوہر اور معصوم بچے سمیت لاپتہ کیا گیا، بعد ازاں ان کی ساس اور معصوم بچے کو چھوڑ دیا گیا جبکہ رشیدہ زہری اور ان کے شوہر محمد رحیم زہری تاحال لاپتہ ہیں جس کے باعث بلوچستان کے عوام میں غم و غصہ کی شدید لہر پیدا ہوگئی ہے۔
اپنےبیان میں ترجمان نے کہا رشیدہ زہری اور ان کے شوہر کو لاپتہ کرنے کے مسئلہ پر لاپتہ افراد کیلئے تشکیل دیئے گئے کمیشن کی خاموشی کو افسوسناک اور معنی خیزہے۔ پہلے نوجوان اور بزرگ لاپتہ ہورہے تھے ان کی بازیابی کیلئے کمیشن کی تشکیل کے بعد خواتین اور معصوم بچے بھی لاپتہ ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہا خواتین کو لاپتہ کرنا بلوچ سماج اور بلوچستان کے مجموعی عوام کی بدترین توہین ہے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت انسانی حقوق کے تنظیموں سے گزارش کی گئی ہے کہ رشیدہ زہری اور ان کے شوہر کی بازیابی کے لیئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رشیدہ زہری ان کے شوہر عبدالرحیم زہری سمیت تمام لاپتہ افراد کو فوری طورپر بازیاب کیا جاہے۔
بیان کے آخر میں ترجمان نے کہا ہم واضح کرتے ہیں کہ رشیدہ زہری اور ان کے شوہر عبدالرحیم زہری سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے اٹھائی جانے والی ہر آواز اور احتجاج کی نیشنل پارٹی حمایت کرتی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.