کوئٹہ:
آل پارٹیز شہری ایکشن کے چیئرمین شفیق الرحمان ساسولی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران میروانی ودیگرنے خضدار پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ امن و امان کا مسئلہ سنگین ہے، چوری ڈکیتی، گھروں میں روڈوں پہ لوگوں پر حملہ خوف اور اضطراب کا ماحول بن چکا ہے۔
امن و امان کی تشویشناک صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ پائیدار امن بحال کی جائے۔اسی طرح منشیات کا بے دریغ استعمال تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔
گلی گلی محلہ محلہ فروخت اور استعمال ہو رہا ہے۔ اس کے سدباب کیلئے ہنگامی طور پر مسلسل سخت اقدامات کئے جائیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہم اہلیان خضدار کو یقین دلاتے ہیں کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اس شہر کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہر فورم پر نتیجہ خیز آواز اٹھائیگی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.