خضدار/پنجگور :
خضدار میں سی ٹی ڈی افسر کی گاڑی پر فائرنگ جبکہ پنجگور میں دستی بم حملہ ،تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تفصیلات کے مطابق خضدار شہر کے نواحی علاقہ جعفرآباد کے مقام پر نا معلوم حملہ آوروں کی سی ٹی ڈی خضدارکے ایس ایچ او پر فائرنگ جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ۔
اطلاع ملتے ہی ڈی سی خضدار اور ایس ایس پی خضدار موقع پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب ایس ایچ او سی ٹی ڈی مراد جاموٹ پر جعفر آباد کے علاقے میں نا معلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی گولیاں گاڑی کے مختلف حصوں میں لگیں ۔
جبکہ ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکارمعجزانہ طور پر محفوظ رہے جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن جمیل بلوچ ایس ایس پی خضدار کیپٹن (ر) فہد کھوسہ و سیکورٹی فورسزکے اہلکار موقع پر پہنچے فورسیز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی،علاوہ ازیں پنجگور میں دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب پو لیس کے مطابق اتوار کو پنجگور میں نامعلوم افراد نے گرنیڈ لانچر سے دستی بم فائز کئے جو کیڈٹ کالج کے قریب گیٹ کے ساتھ واقع واچ ٹاور پرلگے جس کے نتیجے میں گارڈ روم کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.