ضلعی انتظامیہ خاران کی جانب سے تیل بردار گاڑی مالکان کیلئے جاری ہونے والے گاڑی ٹوکن کی لسٹ میں نام شامل نہ ہونے سے متعلق زمباد گاڑی مالکان خالد کبدانی کلیم اللہ ملازئی کی قیادت میں شیخ مدرسے کے قریب گاڑیوں سمیت احتجاجاً، ایم پی اے خاران ثناء بلوچ کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ایم پی اے ثناء بلوچ سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی، بی این پی کے سینئر رہنما میر جمعہ کْبدانی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں زمباد گاڑی مالکان کے وفد نے ثناء بلوچ کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیئے جس پر ایم پی اے خاران ثناء بلوچ نے وفد کے مطالبات پر چیف سیکرٹری بلوچستان سے رابطہ کرکے مزید ٹوکن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.