حکومت بلوچستان نے صحت کارڈ کی مدت میں2سال کااضافہ کرتے ہوئے مختص فنڈز میں 5ارب کے ساتھ علاج کیلئے مختص 100ہسپتالوں میں انفارمیشن ڈیسک قائم کئے جائیںگے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے تھے جس کے مطابق حکومت بلوچستان نے صحت کارڈ کی مدت کو ایک سال سے بڑھاکر 3سال تک کردیا گیا ہے ۔
بلوچستان صحت کارڈ پالیسی کے تحت بلوچستان کے لوگوں کو ریلیف ملے گا صحت کارڈ بلوچستان میں 3 مہینوںبلوچستان میں نافذالعمل ہوگا بلوچستان صحت کارڈ کے تحت 10لاکھ روپے تک بلوچستان کا کوئی بھی شناختی کارڈ ہولڈرز جو بلوچستان کا شہری ہو وہ پاکستان کے 100 سے زائد اسپتالوں میں اپنا علاج 10لاکھ روپے تک اپنا مفت علاج کرسکتا ہے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان صحت کارڈ کیلئے 5ارب روپے کابینہ کے منظور ی سے دیں دی وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو نے ملک کے بڑے 100 سے زائد اسپتالوں میں انفارمیشن ڈسک بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ۔
بلوچستان کے لوگوں کا آسانی سے علاج معالجہ ہوسکے ان اسپتالوں میں انفارمیشن ڈسک میںصرف اپنا شناختی کارڈ کی انداج کراکر اور 10 روپے کا اپنا علاج کرسکتے ہیں اس حوالے سے نادرا اور محکمہ صحت کو بلوچستان کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کردیا ہے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.