گوادر ۔ساحلی علاقہ جیونی کنٹانی میں کوسٹ گارڈ کی زیادتی اور لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔کنٹانی بارڈر کمیٹی نے کہاہے کہ کنٹانی ہور میں کوسٹ گارڈ کشتیوں کو بلاوجہ پکڑ کر 50 ہزار روپے بھتہ طلب کررہی ہے،
جبکہ پیسے دینے والوں کی کشتیوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ان کے مطابق ضلع گوادرکاانتظامیہ مصرہے کہ کنٹانی ہور انظامیہ کے زیر کنٹرول ہے اگر انظامیہ کے زیر کنٹرول ہے تو کوسٹ گارڈ والے کیوں بھتہ مانگ رہے ہیں۔
اس حوالے سے کنٹانی بارڈر کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ نے اگر کشتیوں سے بھتہ لینا بند نہ کیا تو مجبوراً احتجاج کارواستہ اپنائیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.