کوئٹہ:
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کوئٹہ میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی کیمپ گزشتہ 4668 دن سے جاری ہے- وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق آج اس احتجاجی کیمپ میں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے نصیب اللہ بادینی، زاکر مجید بلوچ اور راشد حسین کے اہلخانہ موجود تھے جنہوں نے اس احتجاج میں حصہ لیا-
ان لواحقین کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت سمیت انصاف کی فراہمی کیلئے بنائے گئے تمام ملکی اداروں تک اپنی فریاد پہنچائی ہے لیکن انہیں ملکی قوانین کے تحت انصاف نہیں مل رہا ہے جو کہ نہایت پریشان کن بات ہے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.