خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وومن سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہےکہ بلوچستان کی خواتین قومی حقوق کی جاری جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں جس کی پاداش میں آج بلوچستان کی خواتین کو بھی پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ایک ایسے وقت میں خواتین کا عالمی دن منا رہے ہیں جب بلوچستان میں ہزاروں جوانوں کو لاپتہ کئے جانے کے بعد اب خواتین کو بھی لاپتہ کیا جارہا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.