تمپ میں بجلی کی عدم بحالی کے خلاف عوام سراپااحتجاج، شاہراہ بند کر دیا۔
ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں آٹھ روزگزرنے کے باوجودبجلی کی عدم بحالی کے خلاف عوام کاپیمانہ صبرلبریزہوگیارودبن کے مقام پر سڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
انہوں نے بلوچستان حکومت، حلقہ نمائندہ اور کیسکوحکام کے خلاف نعرہ بازی کی۔ جبکہ احتجاجاشاہراہ کوکئی گنٹوں تک بندرکھاگیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگرفی الفوربجلی بحالی کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تواحتجاج میں شدت لائی جائے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.