تربت:
یونیورسٹی آف تربت کا ایک اوراعزاز،یونیورسٹی آف تربت بلوچستان کی واحد یونیورسٹی کے طورپرسامنے آئی ہے جس نے سال 2022میں لوکل چیلنج فنڈ[ایل سی ایف] کے تحت ریسرچ پروجیکٹ حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں اس تحقیقی پروجیکٹ پرکام کرنے کے لئے ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے لوکل چیلنج فنڈ [ایل سی ایف] کے تحت یونورسٹی آف تربت کو اٹھارہ ملین آٹھ سوسینتیس ہزار روپے فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
لوکل چیلنج فنڈ کے تحت ایچ ای سی کی مالی اعانت سے چلنے والے تحقیقی منصوبوں کے حصول کے لیے پاکستان بھر سے ایچ ای سی کو تین سو سے زیادہ ریسرچ پروپوزل موصول ہوئیں، لیکن ان میں سے صرف دس ریسرچ پروپوزلز کو ایچ ای سی کی جانب سے فنڈز فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا گیا جن میں تربت یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیاگیا ریسرچ پروپوزل بھی شامل ہے جو یونیورسٹی آف تربت کے ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ اور ڈیپارٹمنٹ آف نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حنیف الرحمان کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ تربت یونیورسٹی کو بلوچستان کی واحد یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جویہ تحقیقی پروجیکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حنیف الرحمان ہائرایجوکیشن کے زیرانتظام لوکل چیلنج فنڈ کے تحت یہ ریسرچ پروجیکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
ڈاکٹرحنیف الرحمان جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے تعاون سے
‘‘Local manufacturing of enzymes using cell-free extract approach and fermentation technology’’
کے عنوان پرپرنسپل انوسٹیگیٹرکے طورپراس تحقیقی پروجیکٹ پر کام کریگا۔یہ تحقیقی پروجیکٹ یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ و طالبات کے لئے تحقیق کے نئے مواقع پیداکرنے کے علاوہ بائیولوجیکل سائنسز کے علوم میں تربت یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
The UoT has accomplished another achievement by becoming the only University in Balochistan that won the LCF Research Project in 2022.
The HEC had received more than 300 research proposals from across Pakistan for the acquisition of HEC-funded research projects under the LCF 1/2 pic.twitter.com/4ClW00lJu3— University of Turbat – Official (@UnivTurbat) May 23, 2022
تحقیقی پروجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر حنیف الرحمان اور ان کی ٹیم کو ایل سی ایف کے تحت تحقیقی پروجیکٹ کے حصول پر مبارکباد دیتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کہا ہے کہ یہ تربت یونیورسٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے جو یہ اہم اور ممتاز ایوارڈ لینے میں کامیاب رہا۔وائس چانسلرکاکہناتھا کہ ہمیں اپنے فیکلٹی ممبران پر فخر ہے جو تدریسی و تحقیقی میدان میں اپنی مسلسل محنت اور کامیابیوں کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پرتربت یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.